پی ایل ایل کے ایم ڈی عدنان گیلانی عہدے سے فارغ، ڈی جی گیس شاہد یوسف کو اضافی چارج دیدیا گیا

August 24, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان ایل این جی لمٹیڈ( پی ایل ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ایم ڈی عدنان گیلانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے ان کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان کی جگہ ڈی جی گیس شاہد یوسف کا اضافی چارج دیدیا ہے۔90 روز یا مستقل ایم ڈی کی تقرری تک ڈی جی گیس شاہد یوسف اس عہدے کا اضافی چارج اپنے پاس رکھیں گے۔