محرم کیلئے ایمرجنسی ہائی الرٹ پلان تیا ر، ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ

August 24, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122نے محرم الحرام کے سلسلے میں ایمرجنسی ہائی الرٹ ڈیوٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں 500سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائر و ہیکلز سپیشل ڈیوٹی پر تعینات اور الرٹ رہیں گے جبکہ 30ایمبولینسز ، 10فائر و ہیکلز اور ریسکیووہیکلز کے علاوہ 100موبائل ریسکیو پوسٹیں ماتمی جلوسوں کے ساتھ رہیں گی 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند ہونے کی صورت میں پی ٹی سی ایل سے 1122ڈائل کرکے 15یا 1122کو ایمرجنسی بارے اطلاع دیں قدیمی مرکزی لائسنسداروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ ، طالب حسین پرواز ، صدر الدین گیلانی کی قیادت میں لائسنسداروں کے وفد کے اجلاس میں کیا جس میں انہیں تحریری طور پر مسائل بھی پیش کئے گئے۔