گرانفروشی پر ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کیخلاف کریک ڈائون

August 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نےبڑے ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کیخلاف کریک ڈائون کاآغاز کر دیا ہے، مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عوامی شکایت پر کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے گلگشت میں واقع النعمت ریسٹورنٹ، دانہ پانی ریسٹورنٹ اور ڈیرہ اڈا میں ٹیسٹی ہوٹل ، عامر تکہ، نیو لاثانی اور چوک شاہ عباس میں 3 ہوٹلوں پر چھاپے مارے، گلگشت میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور پر بھی چھاپہ مارا گیا، مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر ان ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر مجموعی طور ایک لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ عام مارکیٹوں کے علاوہ بڑے کاروباری اداروں میں بھی اشیائے ضروریہ کے ریٹ چیک کئے جائیں گے، انہوں نے ریسٹورنٹ مالکان کو وارننگ دی کی اگر دوبارہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت ملی توریسٹورنٹس سیل کر دیئے جائیں گے۔