ہارپر کی موت نے لوگوں میں ممنونیت کا احساس جگادیا

August 25, 2019

لندن (پی اے)پی سی اینڈریو ہارپر کی موت نے پولیس کی حمایت کا ایک سلسلہ شروع کردیا ہے۔ لوگ اپنے مقامی پولیس اسٹیشنز آکر پولیس کو تحائف دے رہے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے ممنونیت کا زبردست احساس پیدا ہوا ہے۔ 28سالہ اینڈریو ہارپر گزشتہ ہفتے سہلمٹیڈ میںچوری کی واردات پر کارروائی کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کی موت کے بعد ہارپر کے ساتھی اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں اور تحائف بھیج رہے ہیں۔ ایک نوجوان لڑکے ایتھن کیکس کے ساتھ لیس ہوکر پولیس اسٹیشن گیا اور اس نے یہ ٹرینڈ چلایا ’’ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل‘‘ اس پر ہارپر کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ہم ایتھن کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والوںنے ایتھن کی پذیرائی کی۔ پولیس اسٹیشن کے فیلک پول کے ساتھ لوگوں نے پھولوںکے ڈھیر لگا دیئے۔ ہنٹنگٹن شائر میں ایک احتجاج کی نگرانی کے موقع پر پولیس کو ڈونٹس کا ڈبہ دیا گیا۔