کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق شادمان ٹائون سیکٹر 14Aقلندریہ مسجد کے قریب واقع کارپینٹر کی دکان میں کام کے دوران مشین سے کرنٹ لگنے سے40سالہ محمد سلیم بے ہوش ہو گیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، گلستان جو ہر موڑ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 27سالہ شان جاں بحق ہو گیا ،ماڑی پورروڈ پر سڑک عبورکرتے ہوئے 22 سالہ عامر تیزرفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ناردرن بائی پاس قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 45سالہ محمدکلیم شدید زخمی ہوگیا جس کو نجی ا سپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 30سالہ عاطف ریاض زخمی ہوگیا جس کو قریبی سپتال منتقل کیا گیا، گلشن حدید کے قریب آئل ٹینکر کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور لڑکا شدید زخمی ہو گئے جن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں55سالہ کنزہ اختر نے دم توڑ دیا ، بیٹا 20سالہ احسن قادر ولد پرویز اختر زخمی ہے، پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور خیر محمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔