ترکی سے55پاکستانی ڈی پورٹ

August 25, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ترکی سے 55 اور کوریا سے ڈی پورٹ کیاگیاایک پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح استنبول ترکی سےپچپن پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادائرپورٹ پہنچے جن میں سے 30ڈی پورٹیز کا ٹریول ریکارڈدستیاب ہونے پرانہیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ پچیس ڈی پورٹیزکوٹریول ریکارڈنہ ہونے پرایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔