جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں شروع ، جاپان کا احتجاج

August 25, 2019

جاپان اور جنوبی کوریا میں متنازع جزیروں کے معاملے پر کشیدگی کے تناظر میں جنوبی کوریا نے دوروزہ سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا۔

جاپانی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں پر احتجاج سفارتی چینل سے ریکارڈ کرادیا۔

جاپانی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگی مشقیں ناقابل قبول ہیں جسے معطل کیا جائے۔

جنوبی کوریا کی سالانہ جنگی مشقوں کا مقصد متنازع جزیروں پر جاپان کےممکنہ حملے کی روک تھام کی تیاری ہے۔

جنوبی کوریا نے کچھ روز قبل ہی جاپان سے انٹیلی جنس شیئرنگ کا معاہدہ ختم کیا ہے۔

متنازع جزیرے جاپانی قبضےکےخاتمےکےبعدسے1945سےجنوبی کوریاکےزیر انتظام ہیں ۔

جاپان کا دعویٰ ہے کہ جزیروں پر جنوبی کوریاکاقبضہ غیر قانونی ہے ۔