Advertisement

144سرپلس اہلکاروں کے تبادلے،سابقہ اضلاع میں واپس بھیجنے کے احکامات

September 02, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن آفس اورڈی آئی جی حیدرآباد رینج آفس میں تعینات 144سرپلس اہلکاروں کے تبادلے کرکے سابقہ اضلاع میں واپس بھیجنے کے احکامات۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ دل اور ڈی آئی جی حیدرآباد محمدنعیم شیخ نے عرصہ دراز سے اے آئی جی اور ڈی آئی جی آفس میں تعینات 144اہلکاروں اورافسران کے تبادلے کرکے انہیں اصل اضلاع میں واپس بھیجنے کے احکامات دیدیئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد محمدنعیم شیخ نے میڈیاکے رابطے پر کہاہے کہ مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے ڈی آئی جی آفس میں تعینات تھے لیکن ان کا یہاں کوئی کام نہیں تھا۔ تبادلہ کئے گئے ملازمین کوفاصل (سرپلس ) قراردیکر ان کے تبادلے ان کے اصل اضلاع میں کئے گئے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں