’ خود کو پش اپس لگانے کی سزا دیتا ہوں‘

September 03, 2019

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ وہ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کیچنگ ڈرلز میں اگر اپنے فیلڈرز کو کیچ کرانا مِس کر دیں تو خود کو پش اپس لگانے کی سزا دیتے ہیں۔

جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے بیٹسمین رہے ہیں جس نے تھرڈ مین کی طرف بے شمار رنز بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کیرئیر میں بہترین ریکارڈ رکھنے کے باوجود اگر وہ فیلڈرز کو اچھا کیچ نہ بھیجیں تو خود کو مزاحیہ طور پر سزا دیتے ہیں۔