Advertisement

استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں اضافہ

September 04, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملک میں استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ کا اضافہ

استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔

حکومت کی جانب سے غیر ملکی کاروں کی درآمد پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد سے خریدار استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں سُن کر ہی پریشان ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہےکہ جو 6 ماہ پہلےگاڑی کا ریٹ تھا اب اس سے بڑھ گیا ہے، گاڑی کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

استعمال شدہ درآمدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہوگئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

استمال شدہ درآمدی کاروں کی خریداری کے خواہش مند افراد اور اُن کی فروخت سے منسلک شوروم مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ درآمدی ڈیوٹیز میں کمی لاکر شہریوں کو کم قیمت میں معیاری گاڑیاں خریدنے کے موقع فراہم کیا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں