Advertisement

جنیوا اجلاس،بھارتی وفد کی قیادت وجے ٹھاکر کرینگے

September 09, 2019
 

لاہور(خالد محمود خالد)جنیوا میں آج سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت دفترخارجہ میں سیکرٹری(ایسٹ) وجے ٹھاکر کریں گے جب کہ ان کے ساتھ پاکستان سے واپس بھیجے گئے ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ کی پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔


مکمل خبر پڑھیں