حکومت نے عاصم افتخار کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھاتا رہے گا۔