• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول، ڈیزل 3 دن میں کتنا مہنگا ہوا؟ اعداد و شمار آگئے

گزشتہ 3 روز میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا کیا گیا؟ مسلسل اضافے سے متعلق  پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے جبکہ ڈیزل 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 ستمبر کو 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھی اور اب بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی، جو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید