Advertisement

د کانداروں میں جھگڑا،فائرنگ کی زد میں آکر2بچوں سمیت 3افراد زخمی

September 09, 2019
 

ملتان (سٹاف رپو رٹر) پولیس دہلی گیٹ نے د کاندار کی فائرنگ کی زد میں آکر سکول سے آتے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئےْتین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔شیر علی کے مطابق اس کا بیٹا امیک حیدر اور بھتیجا حماس کپڑا مارکیٹ چوک بازار سے گزر رہے تھے کہ کہ دکاندار فیصل،وقاص، اور فرید نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا اور بھتیجا اور دکاندار بلال زخمی ہو گئے جن کو نشتر منتقل کیا گیا۔ ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تاہم باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز معمولی تلخ کلامی پر دکاندار آپس میں جھگڑ پڑے تھے فائرنگ سے دو بچے 9 سالہ منیق اور 9 سالہ حماد زخمی اور دکاندار زخمی ہوا جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔


مکمل خبر پڑھیں