• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے وارننگ جاری کردی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی سفارتخانے ابوظبی نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں اور سفارتی مراکز کے حوالے سے نئی وارننگ جاری کردی۔

امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اچانک بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ امریکی سفارتی مراکز، قونصل خانوں اور سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے باہر بھی امریکی سفارتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپ بیرون ملک امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ سے باہر موجود امریکی شہریوں کو خطے کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خطے کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید