Advertisement

شبقدرمیں دیرینہ دشمنی پر خونریزتصادم،3افرادجاں بحق

September 10, 2019
 

شبقدر (نمائندہ جنگ)تھانہ بٹگرام کی حدود نحقی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو مخالف فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر تھانہ بٹگرام کی حدود نحقی میں دیرینہ دشمنی پر دو محالف فریقین میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق جبکہ 1 شدید زخمی جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں ایک فریق سے دو سگے بھائی داود اور عاصم جبکہ دوسرے فریق سے عمران شامل ہے پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں