Advertisement

تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں ، فرید پراچہ

September 10, 2019
 

لاہور(نمائندہ خصوصی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی طرف سے تشدد ختم نہ کرنے کا اعلان اور اذیت پسند پولیس اہلکاروں کو بندے مارنے کا کھلا لائسنس دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب پولیس کو تو تشدد کی تصویریں بنانے والوں کا شکر گزار ہونا چاہیے لیکن انہیں غیر قانونی حراستوں ، وحشیانہ تشدد اور ہڈیاں توڑ توڑ کر بندے مارنے پر کوئی اعتراض نہیں۔


مکمل خبر پڑھیں