شیخوپورہ میں وین حادثہ، 18 مسافر زخمی

September 10, 2019

شیخوپورہ میں شرقپور روڈ پر مسافر وین بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ شیخوپورہ شرقپور روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، وین میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔