Advertisement

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ

September 11, 2019
 

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، دہلی میں ایک سکھ شخص کو اُس کے مذہب اور لباس کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرام صاحب نامی سکھ شخص اپنی دوست کے ہمراہ دہلی کے ریسٹورںٹ پہنچا تو عملے نے انہیں باہر ہی روک لیا، اُن کے حلیے اور داڑھی کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

پرام صاحب کے مطابق استقبالیے پر موجود عملے کے فرد نے صاف کہا کہ ہم سکھوں کو ریسٹورنٹ میں جانے کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے میرے ساتھ موجود خاتون سے بھی بدکلامی کی اور انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے۔


مکمل خبر پڑھیں