Advertisement

64 تمغےجیتنے والی کراٹے چیمپئن پاکستان کی نمائندگی کو تیار

September 11, 2019
 

کراٹے میں ایک سال میںچار نیشنل ٹائٹل اپنے نام کرنے والی مائرہ نسیم آئندہ ماہ چلی میں ہونے والے کراٹے ورلڈچیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

برطانوی نژاد پاکستانی مائرہ نسیم کراٹے کے میچوں میں64 سونے کے تمغےاپنے نام کر چکی ہیںجو کسی بھی کراٹے ایتھلیٹ کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

ایک انٹرویو میں مائرہ نے بتایا کہ پہلا گولڈمیڈل انہوں نے 7 سال کی عمر میں حاصل کیا ۔ مائرہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر میںایک ہی سال کے دوران 3 نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ ہیں ۔

2017 میںمائرہ نے نوجوانوں کی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی کی اور پہلی کوشش میں ہی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

مائرہ نے بعض بڑے اداروں کے لیے 11 ٹی وی کمرشلز، 3 ٹی وی شو اور 2 فلموں میں ایکسٹرا کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں