بلاول کی ملک اسد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

September 11, 2019

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر سے ملاقات کی اور ان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہنچنے پر صوبائی وزراء، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے راکین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک اسد سکندر کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔