Advertisement

روسی اسٹیٹ بینک کی خام تیل سے متعلق بڑی پیشگوئی

September 11, 2019
 

روس کے مرکزی بینک نے آئندہ سال خام تیل کی عالمی قیمتیں25 ڈالر فی بیرل تک آنے کی پیش گوئی کردی۔

روسی اسٹیٹ بینک کے مطابق دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی ہونے جارہی ہے۔

بینک کے مطابق آئندہ ایک سال میں عالمی معیشت بھی سست روی کا شکار رہے گی۔

روسی بینک کے مطابق جو خام تیل ان دنوں 57 تا 62 ڈالر فی بیرل ہے، اس کی قیمت آئندہ سال 25 ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں