فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری

ملک بھر سے
September 12, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے چیئرمین نیب، سیکریٹری وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو اس ضمن میں مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔