ریسکیو ٹیموں نے 2470عزاداروں کو طبی امداد دی

September 12, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ریسکیو ٹیموں نے دسویں محرم کے موقع پر مجموعی طور پر 2470زخمی ہونے والے عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کیں جبکہ 53زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔دریں اثنامظفرگڑھ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے زخمی عزاداروں کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ سید غلام علی بخاری کی نگرانی میں لگایا گیا۔