اسلام آباد گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

September 12, 2019

اسلام آباد پشاور اور گرد ونواح میں 5 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوات ،مہمند ، شبقدر ، چارسدہ اور باجوڑ میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ صوابی،مردان ، نوشہرہ ، خیبر اور مری میں بھی یہ شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔