قائد اعظم دنیا کے عظیم لیڈر تھے، ضیاء عباس

September 13, 2019

کراچی( پ ر) سنیئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قائد اعظم دنیا کے عظیم لیڈر تھے جن کا وژن، اعتماد، اوع عزم لازوال تھا،ان کی تاریخی جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد ملک پاکستان میں سانس لینا نصیب ہوا،انہوں نے دو قومی نظریہ پیش کر کے ثابت کردیا تھا کہ بھارت کی سوچ انتہا پسند ہے جس کا مظاہرہ اس نے کشمیر کے ساتھ خود اپنے ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیت کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے۔