بھارتی فوج پاکستانی کشمیر پر قبضہ کےلئے تیار ہے، بپن راوت

September 13, 2019

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزا دکشمیر پر قبضہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس کے لئے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ’’پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے‘‘.

اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے او ر یہ حقیقت ہے‘‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے پریشان ہیں اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔