بیوٹمز میں 90اسامیوں پر من پسندلوگوں کو تعینات کیاگیا‘ بی ایس او

September 14, 2019

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ آئی ٹی یونیورسٹی میں بدعنوان گروہ مکمل طورپرقابض ہے ادارے کو کرپشن ‘کمیشن اور اقرباء پروری کی بنیاد پر چلایاجارہاہےبیوٹمز کی خالی اسامیوں پر غیرقانونی طریقے سے بندربانٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے حالیہ 80سے زائد خالی اسامیوں پر وی سی ‘رجسٹرار اورایڈیشنل رجسٹرار کے من پسند لوگوں کو تعینات کیاگیا صرف وائس چانسلر کے 9 رشتہ داروں کو نوازا گیاہے جبکہ 90اسامیوں پربھی صرف لسانی طبقے کو بھرتی کیاگیا ترجمان نے کہاکہ ادارہ بلوچ وسائل سے چل رہا ہے جس میں بلوچ نمائندگی کومختلف طریقوں سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ بلوچوں کو دیوار سے لگایاجاسکے لسانی تنگ نظری کرپشن اور کمیشن مافیاءہی ان بلوچ دشمن سازشوں کا حصہ ہےترجمان نے کہاکہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بلوچ طالبات کے خلاف پولیس گردی کے بعد اب دیگر طالبات کو وائس چانسلر کی ایماء پر بلوچ طالبات کے خلاف استعمال کیاجارہاہے غیر قانونی الاٹمنٹ صرف بلوچ طلباء و طالبات کوہراساں کرنے کیلئے ہیں اگریہ سلسلہ بند نہ کیاگیاتو بی ایس او شدیداحتجاج کرے گی۔