نارملائزیشن کمیٹی پر سندھ فٹبال کا اعتراض

September 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی تشکیل کے ایک روز بعد ہی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی۔ کمیٹی کی تشکیل پر سندھ فٹ بال کے صدر اور ساف فٹ بال کے نائب صدر سید خادم علی شاہ اور پی ایف ایف کے کانگریس رکن اعجاز الحق نے اعتراضات اٹھا دیئے۔ حمزہ خان کی بحیثیت چیئرمین اور کرنل (ر) مجاہد ترین کی بحیثیت ممبر کمیٹی تعیناتی پر سخت مایوسی ہوئی،دونوں متنازع شخصیت ہیں۔