نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، فریقین 26 ستمبر کو طلب

September 16, 2019

لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کےخلاف درخواست پرفریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے طالب علم احتشام سرور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نجی اسکولوں کی اضافی فیسوں کی وصولی کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اضافی فیسیں وصول کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

پنجاب حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، عدالت نے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔