افغانستان سے شکست،بنگلہ دیشی اسکواڈ میں تبدیلی

September 17, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)افغانستان سے شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ سلیکٹرز نے جاری 3 ملکی کپ کے باقی ماندہ میچز کے لئے اسکواڈ میں تبدیلی کی ہے اور تجربہ کار پیسر روبیل حسین اور شفیع الاسلام کو طلب کرلیا ہے ،نجم الحسین اور امین الاسلام بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،یاسین عرفات،سومیا سرکار ،مہدی حسن اور ابو حیدر کو ڈراپ کردیا گیا ہے ۔