انٹرسالانہ امتحانات کے رزلٹ کارڈ ارسال کردیئے گئے

September 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرسالانہ امتحانات2019ءکے رزلٹ کارڈ امیدواروں کو ارسال کردیئے ہیں، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر کے مطابق ریگولر امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ا ن کے اداروں کے ایڈریس پر ارسال کئے گئے جبکہ پرائیویٹ امیداروں کوا ن کے مہیا کردہ ایڈریس پر بھیجے گئے ہیں امیدواراپنے رزلٹ کارڈ 22نومبر تک بغیر فیس کے وصول کرسکتے ہیں جس کے بعد فیس کے ساتھ کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔