لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کورس کیلئے طالبات سے درخواستیں طلب

September 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی جی نرسنگ پنجاب کی طرف سے پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول نشتر ہسپتال ملتان سمیت پنجاب کے دیگر10 اضلاع کے سکولز میں2 سالہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کورس کیلئے طالبات سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ،اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبات درخواستیں دینے کی اہل ہونگی، درخواستیں 25ستمبر تک متعلقہ سکولز میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔