کرکٹر عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ،نجیہ کو وارننگ

September 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی چیلنجرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر پی سی بی بلاسٹرز کی عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ان کی ساتھی کرکٹرنجیہ علوی کو بھی امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر میچ ریفری کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ دونوں کرکٹرز منگل کے روز پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائی گئی تھیں۔ میچ کے اختتام پر آن فیلڈ امپائرز راشد ریاض اور عافیہ امین نے دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔