بیشتر علاقوں میں 9گھنٹے گیس سپلائی معطل رہے گی

September 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی مرمت اور 6قطر پائپ لائن سے منسلک کرنے پر آج ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں9گھنٹے گیس سپلائی معطل رہے گی، جس سے چونگی نمبر 11، انصاری چوک، شاہ رکن عالم کالونی، نیوملتان سی بلاک ، ایس بلاک، مشتاق کالونی، گلبرگ کالونی اور اس کے مضافاتی علاقے متاثر ہوں گے ۔