لیاقت قائم خانی سے ملاقاتیں ہوئیں، مالی حیثیت نہیں پتا تھی، سعید غنی

September 20, 2019

صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے ملک میں احتساب پولیٹیکل انجینئرنگ کےطور پر ہورہاہے، انتظار کرناچاہیے لیاقت قائمخانی پر الزام ثابت ہوتا ہے یا نہیں، لیاقت قائم خانی سے ملاقاتیں ضرور ہیں مگر ان کی مالی حیثیت نہیں جانتے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعید غنی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

سعید غنی نے کہا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے لیکن جتنی ہونی چاہیے اتنی نہیں ہیں، ویکسین کی کمی پورے ملک میں ہے۔

سعید غنی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اپوزیشن کے لوگ ہر چیز سندھ حکومت سے جوڑ دیتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں ریبیز ویکسین کی قلت ہے، چین سے ریبیز ویکسین آنا بند ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ سے ریبیز ویکسن دگنے دام پرخریدی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئر کو آوارہ کتوں کے خلاف موثر مہم شروع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔