ڈیورنڈ لائن کو سرحد نہ ماننے کا افغان اعلان پاکستان نے مسترد کردیا

September 21, 2019

اسلام آباد(نیوزایجنسی، جنگ نیوز)پاکستان نے افغان وزارت امور خارجہ کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کو سرحد نہ ماننے کا بیان مسترد کردیا، دفتر خارجہ کے مطابق طورخم پوائنٹ سے دونوں اطراف کے عوام کو سہولت ملے گی، دفترخارجہ کے ترجمان نے افغان وزارت امور خارجہ کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور تمام متعلقہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سرحد ہے۔