وائٹ ہاؤس ،فائرنگ، ایک شخص ہلاک

September 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 5زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر کولمبیا روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی،شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔