سعودی ولی عہد نے عمران خان کو امریکا جانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ دیا

September 22, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکا جانے سے روک دیا اور انہیں اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکا جانے سے روک دیا اور انہیں اپنا ذاتی طیارہ فراہم کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد امریکا کیلئے روانہ ہونے لگے تو سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے سوال پوچھا کہ آپ امریکا کیسے جائیں گے؟

جس پر انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکا جانے سے روک دیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں اس لیے کمرشل فلائٹ سے امریکا نہیں جاسکتے۔

ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکاجانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سعودی عرب سے محمد بن سلمان کے ذاتی جہاز میں امریکا کیلئے روانہ ہوئے۔