کشمیر کی آزادی اٹل ہے:سبین گل خان

September 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اٹل ہے۔حکومت وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت کشمیر کی آزادی کیلئے جس طرح جدوجہد کررہی ہے پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم آباد کے اشتراک سے عالمی یوم امن و یکجہتی کشمیر واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔