لاہور: بیٹے نے ماں، بھائی، بھابھی کو قتل کر دیا

September 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں بیٹے نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، جس میں ملزم نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم محمد علی نے فائرنگ کر کے والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کو قتل کر دیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہرے قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چونیاں میں 3 بچے قتل: ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل

جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔