• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

بنوں میراخیل میں 2 گروپوں میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

بنوں کےعلاقہ گمبر میراخیل میں رشتہ داروں کےمابین فائرنگ کا تبادلہ اس وقت پیش آیا جب ایک فریق کی جانب سے راستے میں ٹریکٹر کھڑا کرنے پر دوسرے فریق نے ٹریکٹر راستے سے ہٹانے کو کہا جس پر طعیش میں آکر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین