بند شریانوں کو بغیر دوا کے کھولنے والے 3 اجزاء

September 23, 2019

انسانی جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کے باعث شریانیں بند ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں خون کی روانی آہستہ یا پھر بند ہو جاتی ہے، ایسے میں دل کے دورےکے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

امریکا کے ’سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن ‘ کی ایک ریسرچ کے مطابق ہر 40 سیکنڈ کے بعد ایک شخص کو دل کا دورہ پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ کولیسٹرول میں اضافے کے باعث شریانوں کا بند ہو جانا ہے۔

بند شریانوں کو کھولنے کے لیےقدرتی 3 اجزاء اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کر کے آسانی سے دل میں تکلیف جیسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں، یہ اجزاء آسانی سے ہر گھر میں دستیاب بھی ہوتے ہیں۔

لہسن

لہسن میں قدرتی طور پر کولیسٹرول گھلانے اور شریانوں میں چربی نہ جمنے دینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ روزانہ 3 سے 4 جوئے لہسن کے نہار منہ پانی کے ساتھ یا اپنے سلاد، چٹنی یا کھانے میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

ہلدی

ہر کچن میں موجود ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جس میں اینٹی سوزش( معدے میں جلن ) اور اینٹی آکسیڈینٹ جز پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھ کر دل کے دورے سمیت فالج سے بھی بچاتی ہے۔

ہلدی کا ایک چمچہ نیم گرم دودھ میں شہد کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، روزمرہ کے کھانے ، چٹنی میں ہلدی کا استعمال کر کے با آسانی اس کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

دلیہ

دلیہ ایک مکمل غذا ہے جس میں اضافی کولیسٹرول کو زائل کر کے بلڈ پریشر نارمل رکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، مرغن غذاؤں سے پرہیز کے دوران دلیہ بہترین آپشن ہے۔

’امیریکن ہرٹ ایسوسی ایشن‘ کےڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ دلیہ ہضم کرنے میں آسان اور نشاستے (فائبر ) سے بھرپور غذا ہے، آسانی سے دستیاب دلیہ دن میں 2 سے 3 بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس میں مختلف پھل بھی شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

بند شریانوں کو متحرک اور کولیسٹرول جمنے سے بچانے کے لیے مزید تجاویز:

سیگریٹ سے پر ہیز کیجئے۔

ہر قسم کے میٹھے اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کیجئے۔

ہر ممکن خود کو تناؤ اور زیادہ سوچنے سے بچایئے۔

30 منٹ کی ورزش کو زندگی میں معمول بنائیں

اپنے معالج سے باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کرواتے رہیں۔

مرغن غذاؤں سے پر ہیز کریں۔

ایک دن میں زیادہ سے زیادہ چلنے کی عادت بنا لیں۔

گھنٹوں بیٹھنے سے گریز کریں۔