Advertisement

مغرب کی نماز میں ایک رکعت ملنے کے بعد نماز مکمل کرنے کا طریقہ

September 27, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ اگر کوئی نماز مغرب کی تیسری رکعت کے دوران امام سے ملتا ہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟ اسے تشہد میں کتنی بار بیٹھنا ہوگا؟اس صورت میں بقیہ نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب:۔ایسا شخص ہر رکعت میں تشہد کے لیے بیٹھے گا۔پہلی رکعت میں امام کاساتھ دینے کے لیے قعدہ میں بیٹھے گا اورتشہد پڑھے گا اوردوسری رکعت میں قعدہ اولیٰ کےلیے بیٹھے گا اورتیسری رکعت میں آخری قعدے میں تشہد پڑھنے کے لیے بیٹھنا ہوگا۔ ایسا شخص نماز اس طرح اداکرے کہ امام کے سلام پھیرنےکے بعد کھڑا ہوجائے اورثناء،تعوذ اورتسمیہ کے بعد فاتحہ اوراس کے ساتھ سورت ملائے اورقعدہ کرنے کے بعد آخری رکعت کے لیے جب اٹھے تو سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملائے اورنمازمکمل کرلے۔غرض جو دورکعتیں چھوٹ گئی ہیں، ان دونوں میں قراءت کرے گا۔(الفتاویٰ الھنديۃ (1/ 91)


مکمل خبر پڑھیں