پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

September 27, 2019

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

جس میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔