پنوعا قل: بجلی چوروں اور نا ہندگان کیخلاف رات کے اوقات میں آپریشن

September 29, 2019

پنوعا قل (نامہ نگار) سیپکو چیف انجینئر سعید احمد ڈا وچ کی ہدایات پر پنوعا قل میں بجلی چوروں اور نا ہندگان کے خلاف سیپکو ٹاسک فورس کی چھاپہ مار ٹیم کا رات کے اوقات میں آپریشن جا ری ہے 100کے قریب کنڈا سسٹم اور بلوں کی عدم ادائیگی پر 250کنکشن منقطع کر دیئے گئے جب کہ پا نچ ٹرانسفارمروں کی بجلی بھی منقطع کر دی بجلی کی چوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا ئے گی سیپکو آفیسر ارشاد سیال تفصیلات کے مطابق سیپکو ایکسیئن روہڑی ارشاد سیال ایس ڈی او سیپکو پنوعا قل عبدالشکور منگی، لا ئن سپر نٹنڈنٹ فیا ض احمد بھٹو،لائن سپرنٹنڈنٹ شاہنواز چاچڑ،یونین کے چیئرمین محمد نواز انڈ ھڑ،لعل بھٹو و دیگر عملہ کی نگرانی میں رات کے اوقات میں بجلی چوروں اور نا ہندگان کے خلاف انڈ ھڑ کا لونی،مہر بازار،مصطفائی چوک و دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا اور تقریباً 100 غیر قانونی کنکشن کو منقطع کر دیا گیا اور بلوں کی عدم ادائیگی پر 250کنکشنوں اور پانچ ٹرانسفارمروں کی بجلی منقطع کر دی گئی اس موقع پر سیپکو افسران کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا بجلی کی چوری قومی جرم ہے بجلی چوری میں عملہ بھی ملوث پا یا گیا تو اس کے خلاف قانونی کار ر وائی کی جا ئے گی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جا ری رہے گا۔