سپر ہیرو اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنےمیں مصروف

September 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سپر ہیرو اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنےمیں مصروف

آسٹریلیا کے اسپتال میں زیرِعلاج ننھے مریضوں کو خوش کرنے کے لیے سُپر ہیروز ایکشن فلموں سے باہر آکر اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے لگے۔

آسٹریلیاکے اسپتال میں کھڑکیاں صاف کرتے اسپائیڈر مین، سپر مین، آئرن مین اور بیٹ مین کو دیکھ کر ننھے مریض خوشی سے جھوم اُٹھے، اس ویڈیو میں نظر آتے یہ سپر ہیروز اصلی نہیں بلکہ فلمی ہیرو زکا لباس اوڑھے عام انسان ہیں۔

یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کی ہے جہاں اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں کے ونڈو کلینرز نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی، چار ونڈو کلینرز نے ایکشن فلمی ہیرو ز اسپائیڈر مین، سپر مین، آئرن مین اور بیٹ مین کا لباس زیب تن کیا اور اسپتال میں زیرِ علاج ننھے مریضوں کے وارڈز کی کھڑکیوں پر پہنچ کر نہ صرف اُنہیں حیران کردیا بلکہ اُن کی ایکشن ہیروز سے ملنے کی خواہش بھی پُوری کردی۔

یوں اپنے سامنے فلمی ہیروز کو دیکھ کر ننھے مریضوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔