چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات بر آمد

September 30, 2019

قصور کے نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے سے ملنے والے بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہیں وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کرسکی۔