Advertisement

گرین کارڈ کے حصول کے لیے نکاح

October 04, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ امریکا آنے کے بعد یہاں بہت سے لڑکے کورٹ میرج کرتے ہیں۔مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح گرین کارڈ مل جائے۔انہیں صرف دو تین سال تک رہنا ہوتا ہے،جب تک گرین کارڈ نہ مل جائے۔ اس طرح کی شادی میں نہ کوئی اعلان ہوتا ہے اورنہ ہی اسلامی طریقے سے نکاح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس کے متعلق کیا حکم ہے،کیا یہ جائز ہے؟ (اشرف کاظمی،امریکا)

جواب:۔ اگر دو عاقل وبالغ مسلمان مردوں یا ایک مرد اور دو مسلمان عورتوں کے سامنے نکاح کے لیے ایجاب وقبول کرلیا جائے تو نکاح ہوجاتا ہے۔نکاح کا علانیہ ہونا اور اس میں خطبہ ہونا اور مسجد میں اور جمعہ کے روز ہونا تو مستحب باتیں ہیں ،ان سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ عورت مسلمان ہو یا کتابیہ ہو۔ اگر عورت مسلمان یا کتابیہ نہ ہو یا کتابیہ ہو، مگراصل سے کتابیہ نہ ہو، بلکہ کسی اور غیر آسمانی مذہب مثلاً بدھ مت کو چھوڑ کر کتابیہ بنی ہو یا بالکل بددین اور دہریہ ہو اور اپنے مذہبی اصولوں کو نظریے کی حد تک بھی نہ مانتی ہو تو اس سے نکاح ہی جائز نہیں اور ایسے مرد وعورت میاں بیوی بنتے ہی نہیں ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں