آسٹریا،نوجوان کی فائرنگ سےمحبوبہ سمیت5 افراد ہلاک

October 08, 2019

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریا میں 25 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ٹیرول ریاست کے علاقے کٹزبوہیل میں نوجوان نے اپنی 19 سالہ محبوبہ، اس کے ماں باپ، ایک بھائی اور محبوبہ کے دوست کو قتل کر دیا ۔واقعے کے بعد نوجوان نے قریبی پولیس سٹیشن جا کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔